کراچی کے بارے میں ایک لڑکی کی رائے

ARI Expeditions

 آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی چل رہا ہے جس میں ایک لڑکا ایک لڑکی سے اس کی رائے پوچھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے کراچی کے بارے میں۔

لڑکا: جی بتائیں اور کیا کیا کھٹیا لگا آپ کو ؟

لڑکی : پہلے میں آپ کو ایرپورٹس کا بتاتی ہوں۔ ویسے میں نے ایئرپورٹس تو نہیں دیکھیں ہیں لیکن جو کراچی کا ایئر پوٹ ہے اس سے باہر نکلتے ہوئے موٹر بایکس کی جو پارکنگ ہے وہاں پر انتہائی گندگی تھی، اس سے بہت اچھا ایئرپوٹ تو سکردو کا ہے وہاں صفائی تو ہے کم از کم، اور اس سے اچھا تو گلگت کا ہے۔ ہالہ کہ وہ اس لیول کے نہیں ہیں لیکن واہاں جہاز تو لینڈ ہوتا ہے اس کے حساب سے صفائی وہاں پر بہتر ہے۔ اس سے کئی کئی گناہ اچھا ایئرپوٹ سیالکوٹ کا ہے فیصل آباد کا ہے جو میں نے دیکھا ہے۔یہاں تک کے لاہور کا ایئرپوٹ بھی کافی اچھا ہے، تو کراچی کا ایئرپوٹ تو بہت گندا ہے۔ 

مزید بات کرتے ہوئے لڑکی نے بتایا کہ کراچی کے ٹریفک کا تو میں نے پہلے ہی بتایا ہے کہ وہاں پر ٹریفک اتنی زیادہ ہے کہ اس کا بھی کوئی حساب نہیں ہےکوئی اس کا کنٹرول نہیں ہے۔

مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی آپ ایئرپوٹ سے باہر آتے ہو اور شہر میں انٹر ہوتے ہو تو وہاں پر کوئی رول و ریگولیشن کم از کم مجھے تو نہیں دیکھے۔

مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بیچ پر گئے تو وہاں کا حساب بھی بہت گندا ہے پانی بہت گندا ہے، لوگوں نے وہاں چیزیں پانی میں ہی پھیک دی ہیں، پہلے مجھے اندازہ ہی نہیں تھا تو میں تو پانی سے لطف اندوز ہو رہی تھی اصل میں ، میں پہلی دفعہ بیچ پر گئی تھی لیکن جب لوگوں نے مجھے کمنٹ کئے کہ تم پانی میں گئی تھی تو اب تم کو دس دفعہ اپنے پاوں دھونے پڑیئں گئے۔


اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی ایک جنگ سی شروع ہو گئی جیسے کافی لڑکوں نے اس ویڈیو کے جواب میں بھی کافی لڑکوں نے ویڈیو بنا کر ڈلی اور کچھ لوگوں نے تو برا بہلا بھی کہا۔

ہمارا موقف بس اتنا ہے کہ اگر کوئی باہر سے کراچی گھمنے کے لئے آئے اور اس کے بعد وہ اپنے تاثرات دے تو ہمیں اس کو جواب دینے کے بجائے اس چیز پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے جس چیز کو اس نے برا بولا ہے کیونکہ ہو سکتا ہو کہ ہمارے لہذسے وہ چیز سہی ہو لیکن باہر سے آنے والوں کے لئے ٹھیک نہ ہو۔ تو ہم کو ان چیزوں کو بہتر سے بہتر کرنا چاھیے کہ لوگ خوشی خوشی باہر سے کراچی آئیں۔ شکریہ

 

Facebook Comments

KaprayWapray.com

Facebook Comments