شادی کی خواہشمند 2 نوجوان جڑواں بہنوں کی حیرت انگیز کہانی

ARI Expeditions

ایک ہی مرد سے شادی کی خواہشمند 2 نوجوان جڑواں بہنوں کی حیرت انگیز کہانی

Twins Anna and Lucy
Twins Anna and Lucy

ہم شکل جڑواں بہنوں یا بھائیوں کی پسند نا پسند بھی ایک دوسرے سے ملتی ہے اور ان آسٹریلوی بہنوں نے اس عام تاثر کو درست ثابت کر دیا ہے جنہوں نے ایک ہی مرد سے محبت کی اور اب دونوں اسی سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر پرتھ کی33سالہ اینا اور لوسی نہ صرف جڑواں ہیں بلکہ اس قدر ہم شکل ہے کہ خود ان کے ماں باپ بھی اکثر دھوکا کھا جاتے ہیں۔ 2012ءمیں ان کی ملاقات بین بائرن نامی ایک میکینک سے ہوئی اور دونوں ہی اس کی محبت میں گرفتار ہو گئیں۔

Twins Anna and Lucy
Twins Anna and Lucy

رپورٹ کے مطابق تب سے لوسی اور اینا بین بائرن کے ساتھ رہ رہی ہیں اور اب ان کا کہنا ہے کہ وہ دونوں اس سے شادی کرنا چاہتی ہیں تاہم آسٹریلیا کا قانون اس میں مانع ہے، جس میں بیک وقت ایک ہی شادی کی جا سکتی ہے۔لوسی اور اینا گزشتہ دنوں ٹی وی شوHughesy میں شریک ہوئیں۔میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں بین سے بہت محبت کرتی ہیں اور ہم میں سے کوئی ایک بھی اس سے دور نہیں رہنا چاہتی۔ اب ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ کیا کریں، کیونکہ قانون ہمیں بیک وقت ایک شخص سے شادی کی اجازت نہیں دیتا۔“ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اب تک اینا اور لوسی اڑھائی لاکھ ڈالر پلاسٹک سرجری پر بھی خرچ کروا چکی ہیں۔ بچپن میں دونوں ہو بہو ایک جیسی تھیں لیکن بڑے ہونے کے ساتھ ان کی شباہت کچھ مختلف ہوئی جسے پلاسٹک سرجری کے ذریعے انہوں نے دوبارہ ایک جیسا بنوا لیا اور اب انہیں دنیا کی سب سے زیادہ ہم شکل جڑواں بہنیں قرار دیا جاتا ہے۔

Twins Anna and Lucy
Twins Anna and Lucy
Twins Anna and Lucy
Twins Anna and Lucy

Facebook Comments

KaprayWapray.com

Facebook Comments