پی ٹی آئی سرکار نے قرض لینے کے تمام پرانے ریکارڈز توڑ دیے، اسفندیار ولی

ARI Expeditions

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ قرضے مخالف پی ٹی آئی سرکار نے قرضوں کے حوالے سے تمام پرانے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

ولی باغ چارسدہ میں باچا خان مرکز میڈیا ڈویژن کے اہلکاروں سے ملاقات کے دوران اسفندیار ولی خان نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی بدترین حد تک مایوس کن ہے کیونکہ کپتان روزانہ کی بنیاد پر 15ارب روپے کا قرض لے رہا ہے جب کہ پانچ مہینوں میں حکومت 2240 ارب روپوں کا قرض لے چکی ہے۔

بیرونی قرضوں میں پانچ ماہ کے دوران 1334ارب جب کہ اندرونی قرضوں میں 861 ارب کا اضافہ ہوچکا ہے، بیرونی قرضوں میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے ،اسی طرح اندرونی قرضوں میں اضافے کی وجہ شرخ سود میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 3فیصد اضافہ ہے۔

Facebook Comments

KaprayWapray.com

Facebook Comments