ودیا بالن کیا کسی بیماری کا شکار ہیں ؟

ARI Expeditions

تفصلات کے مطابق ویدیابالن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ذہنی بیماری کا شکار ہیں جس کا نام ’آبسیسو کمپلیکس ڈس آرڈر‘ہے۔

مزید بات کرتے ہوئے ودیا بالن نے بتا کہ وہ آج کل صفائی سترائی کا بہت خیال کرتی ہیں اور جنونی حد تک صفائی سترائی میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرتی ہیں۔

مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس بیماری کا علاج کروا رہی ہیں۔ اس بیماری میں لوگ ایک ہی کام کو بار بار کرتے ہیں اور وہ بھی یہی کر رہی ہیں۔ 

ودیا بالن نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دب بھر میں کئی دفعہ اپنا منہ اور ہاتھ دھوتی ہیں کیوں کہ اس بیماری کی وجہ سے ان کو یہ احساس رہتا ہے کہ ان کا ہاتھ اور منہ صاف نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کی وجہ سے ان کو اگر گھر کے کسی حصہ میں زرا سی بھی گرد نظر آجائے تو وہ پورے گھر کی صفائی میں لگ جاتی ہیں اور اپنے گھر میں نہ تو خود چپل پہنتی ہیں اور نہ ہی کسی کو اجازت دیتی ہیں۔

ودیا بالن کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اس بیماری کی وجہ سے ان کو اپنی چیزیں کہو جانے کا بھی ڈر رہتا ہے اس وجہ سے وہ اپنی ہر چیز کو خود سنبھال کر رکھتی ہیں۔ اس بیماری سے نکلنے میں ان کو کافی ٹائیم لگ سکتا ہے اور ان کو اس سے پہلے اپنی آب و ہوا تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

KaprayWapray.com

Facebook Comments