قائدِ حزبِ اختلاف نیب میں آسکتے ہیں تو وزیراعظم بھی قانون سے بالاتر نہیں، چیئرمین نیب

ARI Expeditions

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ اگر قائد قائد حزب اختلاف نیب کاسامنا کرسکتاہے تو قائد حزب اقتدار کو بھی کوئی ایسااستحقاق حاصل نہیں کہ وہ نیب کاسامنا نہ کریں۔

لاہورمیں نیب ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ چینلوں اور اخباروں میں ہیڈ لائن تھی کہ نیب نے وزیراعظم کی توہین کردی، بہت سادہ لوگ ہیں جنہوں نے لفظ توہین استعما ل کیا، یہ وزیراعظم کی توقیر اورعزت ہے کہ ان کا نام نیب میں ظاہرکیا گیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ اگر قائدِحزبِ اختلاف نیب کاسامنا کرسکتے ہیں تو قائد حزب اقتدار کو بھی کوئی ایسااستحقاق حاصل نہیں کہ وہ نیب کاسامنا نہ کریں، اگر قائد حزب اختلاف نیب میں آسکتے ہیں تو پھر وزیراعظم کیوں نہیں آسکتے، اس سے وزیراعظم کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے کہ وہ بھی قانون سے بالاتر نہیں، پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور آئین پر عملدرآمد کیا جارہا ہے، عالمی سطح پر اب یہ بھی تاثر ہے کہ پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔…

Facebook Comments

KaprayWapray.com

Facebook Comments