پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے نیب ختم نہیں کرنے دیا اب بھگتیں، مولانا فضل الرحمان

ARI Expeditions

پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے نیب ختم نہیں کرنے دیا اب بھگتیں۔

پشاور میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پرویز مشرف طرز پر نیب سیاسی انتقام لے رہا ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے نیب ختم نہیں کرنے دیا اب بھگتیں جب کہ تحریک انصاف نے احتساب کمیشن ختم کیا ہے تو نیب کیوں نہیں ختم کرسکتے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قرصہ نہ لینے کی باتیں کرنے والوں نے روزانہ 15 ارب کے قرضے لئے، اب ہر شخص ڈیڑھ لاکھ روپے کا مقروض ہے، زرمبادلہ ذخائر نصف اور اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی، لاکھوں گھر گرا دیئے اور لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے لیکن اب بھی آئی ایم ایف کی شرائط جاری ہیں۔…

Facebook Comments

KaprayWapray.com

Facebook Comments