نارتھ ناظم آباد، ناگن چورنگی، شادمان ٹاؤن میں دکانیں مسمار

ARI Expeditions

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کی سربراہی میں بدھ کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کو ہٹانے کی کارروائی جاری ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں 50 دکانوں کو جو نالوں اور فٹ پاتھوں پر تعمیر تھی مسمار کردیا گیا ہے اردو بازار اور اکبر روڈ کے دکانداروں نے دوسرے روز بھی احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ کے ایم سی کی جانب سے دیے گئے نوٹس واپس لیے جائیں ،

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد، ناگن چورنگی، شادمان ٹاؤن اور کورنگی 7000 روڈ کے علاقے میں نالوں پر تعمیر دکانوں اور تعمیرات کو ختم کردیا گیا کارروائی مزید کئی دن جاری رہے گی اس دوران 150 سے زائد تجاوزات اور غیرقانونی دکانوں کو مسمار کیا جانا ہے،

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے دکانداروں کو خبردار کیا ہے کہ اپنے سامان کو دکان کی حدود کے اندر رکھیں بصورت دیگر نقصان کے وہ خود ذمے دار ہوں گے۔…

Facebook Comments

KaprayWapray.com

Facebook Comments