ایل وائی 80 میزائل پاک فوج کے ایئرڈیفنس کا حصہ بن گیا

ARI Expeditions

راولپنڈی: پاک فوج نے لانگ رینج میزائل ایل وائی 80 کے استعمال کا کامیاب مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اپنے دفاعی نظام میں شامل کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کے قریب پاک فوج کے ایئرڈیفنس کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے فائر پاور کا معائنہ کیا جب کہ ایئر شو کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ سمیت کئی سینئرز کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز بھی موجود تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ کراچی کے قریب ایئر ڈیفنس فائرنگ رینج میں کیا گیا جس میں لانگ رینج ائیر ڈیفنس ویپن سسٹم ایل وائے 80 کا بھی استعمال کیا گیا، ایل وائے80 کی فائر پاور کا پہلا مظاہرہ ایونٹ کا طرہ امتیاز تھا، ایئر ڈیفنس ویپنز سسٹم سے فائرنگ مشق البیاز 2019ء کی اختتامی تقریب کا حصہ تھی۔

Facebook Comments

KaprayWapray.com

Facebook Comments