تمام بیوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز۔

ARI Expeditions

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کئے گئے پاکستان سیٹیزن پورٹل کی عوامی فلاح وبہبود اور گڈ گورننس میں معاونت۔

تفصلات کے مطابق پنجاب کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے و الے ایک غریب شہری کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم آفس نے معذور افراد کی آمدنی اور انکے زیر استعمال اشیاء پر ٹیکس کی چھوٹ کے حوالے سے مندرجہ ذیل شعبوں میں سفارشات طلب کر لیں۔

معذور افرادکے استعمال میں آنے والی تمام اشیاء مثلاً ویل چیئر، مصنوعی اعضاء وغیرہ پر ڈیوٹی ٹیکس کی چھوٹ دی جائے۔ مخصوص افراد کے کوٹہ پر بھرتی تمام سرکاری ملازمین، جن کو کوئی شدید عذر لاحق ہو، ایسے افراد کی آمدنی پر ٹیکس کی چھوٹ دی جائے۔

تمام بیوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز۔ وزارت کامرس اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو تیس دن میں سفارشارت پیش کرنے کی ہدایت

پاکستان سیٹیزن پورٹل نہ صرف شکایات کے ازالے کا کردار ادا کررہاہے بلکہ شہریوں کی طرف سے موصول تجاویز کو عملی جامہ پہنانے میں بھی مدد گار ثابت ہورہاہے۔

پاکستان سیٹزن پورٹل ایپ عوام کی خاطر ہی تیار کی گئی ہے اور اسے عوام کی طرف سے جس قدر پزیرائی ملی ہے اس کی مثال نہیں ملتی.

Facebook Comments

KaprayWapray.com

Facebook Comments