پی آئے اے میں بڑی تبدیلی

ARI Expeditions

پی آئی اے میں فضائی میزبان میاں بیوی ایک ساتھ ڈیوٹی نہیں کرسکیں گے

کراچی: قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے شعبہ فلائٹ سروسز میں کام کرنے والے میاں بیوی کے ایک ساتھ ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی فلائٹ سروسز میں کام کرنے والے میاں بیوی اب ایک ساتھ ڈیوٹی نہیں کر سکیں گے، فلائٹ اسٹیورڈز اور ایئر ہوسٹسز میاں بیوی ایک ساتھ ایک ہی روٹ کی فلائٹ آپریٹ نہیں کر پائیں گے۔

پی آئی اے حکام نےتبدیلی کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے اور اس نئی پابندی سے متعلق شعبہ فلائٹ سروسز کے شیڈولنگ ڈپارٹمنٹ نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد بیس کو آگاہ کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی سننا جا رہا ہے کہ پی آئے اے نے پائلٹ اور کیبن کرو میں نشہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لئے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ان لوگوں کا پتہ لگا کر جلد اپنی رپورٹ جمع کرا دے گی۔

Facebook Comments

KaprayWapray.com

Facebook Comments