شادمان ٹاون یا ڈیکیتوں کی نگری، عوام پریشان

ARI Expeditions

کراچی : شادمان ٹاون میں علاقہ مکین پریشان، علاقے میں ڈکییتوں کا راج۔

تفصلات کے مطابق علاقے میں آئے دن بڑھتی ہو وارداتوں سے علاقہ مکین کافی پریشان ہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں ڈکیت ہر وقت گھوم رہے ہوتے ہیں۔

عورتوں اور بزرگوں کا بھی گھر سے باہر سامان لینے جانا مشکل ہو گیا ہے۔ ایک مہنے میں علاقے میں اتنی وارداتیں ہوئی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ دن میں بھی علاقے سے گاڑیوں کی بیٹریاں غائب ہو جاتی ہیں۔ اور مغرب کے بعد سے تو گھر سے باہر نکلنا مشکل ہے۔

الیکشن 2018 میں جیتنے والے نمائندے بھی علاقے کی طرف نہیں آتے کہ عوام سے ان کے مثائل جان کر ان کا حل نکالیں اور علاقے میں ناظم اور جنرل کونسلر تو جیسے ہیں ہی نہیں۔

تین دن میں علاقے میں وارداتیں کچھ اس طرح ہوئی ہیں۔

کامران میڈیکل کے پاس ایک گھر میں کچھ لوگ کار دیکھنے کے لئے آئے ابھی وہ گاڑی کا معائنہ کر ہی رہے تھے کہ اچانک موٹر سائکل پر سوار دو لڑکے آگئے اور بندوق دیکھا کر دونوں پارٹیوں سے موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایسا ایک اور واقعہ میو منزل کے پاس پیش آیا جہاں رات گئے آفس سے واپس آنے والوں کو روک کر لوٹ لیا گیا۔

شادمان مسجد کے پاس مغرب کی نماز کے وقت ایک لڑکے سے موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔

علاقہ مکین آئے دن کی ان وارداتوں سے کافی پریشان اور غصہ میں نظر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کے وقت تو تمام پارٹیوں کے لوگ علاقے میں روز نظر آتے تھے اور اب یہ حال ہے کہ جو لوگ منتخب ہوئے ہیں وہ بھی نظر نہیں آرہے ہیں۔

Facebook Comments

KaprayWapray.com

Facebook Comments